انیل کمبلے اور کوہلی تنازع کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا تھا ،ْ گنگولی

جمعرات 29 جون 2017 13:10

انیل کمبلے اور کوہلی تنازع کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا تھا ،ْ گنگولی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء)بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہاہے کہ موجودہ قائد ویرات کوہلی اور سابق کوچ انیل کمبلے کے تنازع سے زیادہ بہتر انداز میں نمٹا جاسکتا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی نے کہاکہ کمبلے اور کوہلی کے تنازع سے زیادہ بہتر انداز میں نمٹا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا، گنگولی نے واضح کیا کہ کمیٹی کا کام ایسے شخص کو تلاش کرناہے جوکہ بھارت کو میچز جتوا سکے۔واضح رہے کہ گنگولی اسی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر ہیں جس نے کمبلے کو گذشتہ برس ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا اور اب نئے کوچ کی تلاش کا کام بھی اسی کمیٹی کو ہی سونپا گیا ۔
وقت اشاعت : 29/06/2017 - 13:10:46