آسٹریلیا کے دو سو سے زائد سینئر کرکٹر ’یکم جولائی سے بے روزگار‘ ہوجائیں گے

جمعرات 29 جون 2017 13:10

آسٹریلیا کے دو سو سے زائد سینئر کرکٹر ’یکم جولائی سے بے روزگار‘ ہوجائیں گے
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) کرکٹ آسٹریلیا اور سینئرکھلاڑیوں کے درمیان معاہدہ کل 30جون جمعہ کو ختم ہو جائیگا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان معاہدہ 30جون کو ختم ہوگیا جبکہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ تاحال کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔آسٹریلوی کرکٹرایسوسی ایشن کے صدر گریگ ڈائر کے مطابق آئندہ ایک 2روز میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ یکم جولائی سے سینئر کھلاڑی اونچی چٹان سے کودیں گے ،ْبورڈ اورسینئر کھلاڑیوں کے درمیان معاہدہ طے پاتا نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے ان سے جوکچھ بن سکا وہ کریں گے۔ آسٹریلین کرکٹر ایسوسی ایشن کے صدر نے کہاکہ آسٹریلیا کے دو سو سے زائد سینئر کرکٹر ’یکم جولائی سے بے روزگار‘ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ وکٹ کیپر نے کہا کہ ہم سے جو بھی ممکن ہو سکا کرنے کی کوشش کریں گے لیکن یہ سب بے روزگار ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ مارچ میں کرکٹ آسٹریلیا نے تبدیل شدہ معاہدے کے تحت مرد اور خواتین ٹیموں کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تو دی تھی تاہم اس کو مطلب یہ تھا کہ تنظیم کی آمدن میں سے کھلاڑیوں کو حصہ نہیں ملے تاہم آسٹریلین کرکٹرایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

سارے معاملے میں آسٹریلیا کے اگست میں ہونے والے دورہ بنگلہ دیش پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/06/2017 - 13:10:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :