قومی انٹرڈیپارٹمنٹ کبڈی چمپئن شپ رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی، رانا سرور

جمعرات 29 جون 2017 13:10

قومی انٹرڈیپارٹمنٹ کبڈی چمپئن شپ رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی، رانا سرور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹرڈیپارٹمنٹ کبڈی چمپئن شپ رواں سال اگست میں لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے مطابق چمپئن شپ 2 سے 6 اگست تک کھیلی جائے گی، چمپئن شپ ایشین سٹائل کی بنیادپر کھیلی جائے گی، چمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، سوئی نادرن گیس اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے سلسلہ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/06/2017 - 13:10:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :