دوستوں سے بہتر کرکٹر ہونا بھارتی کھلاڑی کے قتل کا باعث بن گیا

جمعہ 30 جون 2017 17:16

دوستوں سے بہتر کرکٹر ہونا بھارتی کھلاڑی کے قتل کا باعث بن گیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون۔2017ئ) عمومی طور پر کرکٹ میں راتوں رات سٹار بنتے ہیں تاہم کچھ ایسے بھی ہیں جو اس کھیل میں بڑی قیمت بھی چکاتے ہیں ،انہیں کھلاڑیوں میں سے ایک 21سالہ شبھم گوتھمن ہیں جنہوں نے کرکٹ کھیلنے کی سب سے بھاری قیمت چکائی ۔قابل ذکر بات یہ تھی کہ ان کی جان اس وجہ سے گئی کیوں کہ وہ اپنے قاتلوں سے زیادہ اچھے کھلاڑی تھے۔

کرناٹکا کے قریب ہبلی کے علاقے کے رہائشی شبھم گوتھمن ایک عمدہ فاسٹ باﺅلر تھے اور انہوں نے بنگلور میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کرکے اس مقصد کے لیے اپنے ساتھ دو دوستوں کو بھی ساتھ لے جانے کا پلان بنایا ۔ گوتھمن کے ان 2دوستوں میں ایک کے والد ممبر اسمبلی تھے اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انہیں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ کھانا کھا رہے تھے ،ان کے دوستو ں نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا اور سیاستدان کے بیٹے نے اپنے والد کی طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گڑ بڑ کروا دی اور خود ٹورنامنٹ کھیلنے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

حیرت انگیز طور پر گوتھمن کے قتل کی خبر کو بھارتی میڈیا نے کوئی اہمیت نہیں دی جس کے بعد اس کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر گوتھمن کو انصاف دینے کیلئے مہم شروع کردی ہے ۔

وقت اشاعت : 30/06/2017 - 17:16:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :