بھارت نے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 93 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 1 جولائی 2017 11:36

بھارت نے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 93 رنز سے ہرا دیا
اینٹیگا ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) بھارت نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 93 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل کر لی۔ اینٹیگا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ ایم ایس دھونی نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

اجنکیا راہانے 72، کیدار جادیو 40 اور یوراج سنگھ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کمنز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 38.1 اوورز میں 158 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جیسن محمد 40 اور رومن پائول 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کلدیپ یادیو اور ایشون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ دھونی کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 01/07/2017 - 11:36:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :