کیرولین وزنیاکی اور کیرولینا پلسکووا ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل

ہفتہ 1 جولائی 2017 11:36

کیرولین وزنیاکی اور کیرولینا پلسکووا ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل
لندن ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) کیرولین وزنیاکی اور کیرولینا پلسکووا نے ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایسٹ بورن میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے برطانیہ کی ہیتھر واٹسن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 3-6 اور 7-5 سے ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کی۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل برطانیہ کی جوہانہ کونٹا کے ان فٹ ہوجانے کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ اس طرح جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا میچ کھیلے بغیر فائنل میں پہنچ گئیں۔
وقت اشاعت : 01/07/2017 - 11:36:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :