لاستھ ملنگا موسمی بخار میں مبتلا، زمبابوے کے خلاف آچ دوسرے ایک روزہ انٹرنیشل میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے

ہفتہ 1 جولائی 2017 19:18

لاستھ ملنگا موسمی بخار میں مبتلا، زمبابوے کے خلاف آچ دوسرے ایک روزہ انٹرنیشل میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2017ء)سری لنکاکے فاسٹ باؤلرلاستھ ملنگاکوموسمی بخارکی تشخیص ہوئی ہے اورزمبابوے کے خلاف آج اتوارکے روزدوسرے ایک روزہ انٹرنیشل میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ،یہ بات کرکٹ بورڈنے کہی۔ملنگاجنہیں رواں ہفتے کے اوائل میں چھ میچزکیلئے معطلی کی سزاسنائی گئی تھی ،کوبیمارپڑنے کے بعددوروزتک آرام کرنے کوکہاگیاہے ۔

سری لنکانے ایک بیان میں کہاہے کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق وہ آئندہ میچ نہیں کھیل سکیں گے اورانہیں 48گھنٹے آرام کامشورہ دیاگیاہے ۔اس کامزیدکہناہے کہ لکشن سنڈاکن بھی اسی وائرس میں مبتلاہونے کے باعثجمعہ کے روزگال میں پہلااوڈی آئی نہیں کھیل سکے تھے ۔33سالہ ملنگانے جمعہ کے روز51رنزکے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی یہ میچ زمبابوے نے چھ وکٹوں سے جیت لیاتھا۔

(جاری ہے)

80کلو(176پاؤنڈ)وزنی فاسٹ باؤلرکواس وقت اننضباطی کارروائی کاسامناکرناپڑاتھاجب انہوںنے ملک کے وزیرکھیل ڈیاسیری جیاسکیراکوبندرسے تشبیہ دی تھی جنہوں نے کہاتھاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بہت زیادہ موٹے اوران فٹ ہیں ۔جیاسکیرانے قومی کھلاڑیوں کواپنافٹنس لیول بہتربنانے کیلئے تین ماہ کاوقت دیاہے یاپھرانہیں باہربیٹھناپڑیگا۔ان کاکہناتھاکہ زمبابوے کیلئے چنی گئی پوری ٹیم عالمی سطح پرقابل قبول فٹنس لیول سے نیچے ہے۔
وقت اشاعت : 01/07/2017 - 19:18:06