بھارتی وزیرنے اپنے کھلاڑیوں پر فکسنگ کا الزام لگا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 جولائی 2017 21:46

بھارتی وزیرنے اپنے کھلاڑیوں پر فکسنگ کا الزام لگا دیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جولائی ۔2017ء) بھارتی وزیر رام داس اتھاولے نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بیٹسمین یووراج سنگھ پر فکسنگ کے الزامات لگا دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی وزیربھی دھوکا دھوکا پکار اٹھے، بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے سوشل جسٹس کے وزیر رام داس اتھاولےنے ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ پر فکسنگ کا الزام لگا دیا۔ رام داس اتھاولے کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ہمیں دھوکا دیا اورپاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ،ایک مضبوط ٹیم ایک سو اسی رنز سے کیسے ہار سکتی ہے؟، تحقیقات کی جائیں میچ فکس تو نہیں تھا۔


وقت اشاعت : 01/07/2017 - 21:46:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :