خواتین کرکٹ ورلڈ کپ، بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 جولائی 2017 15:03

خواتین کرکٹ ورلڈ کپ، بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی
ڈربی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جولائی ۔2017ء) انگلینڈ میں جاری خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کیخلاف پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو پہلی کامیابی مل گئی ہے۔ بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا 2رنز بنا کر ڈیانا بیگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک بھارتی ٹیم نے 7اوورز میں 11رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آوٴٹ ہوا ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیم سے میچ ہار چکی ہے۔ جبکہ بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے میچ جیت چکی ہے۔
وقت اشاعت : 02/07/2017 - 15:03:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :