اعصام الحق قریشی ومبلڈن چیمپئن شپ میں مہم کا آغاز بدھ کو کریں گے

پیر 3 جولائی 2017 16:41

اعصام الحق قریشی ومبلڈن چیمپئن شپ میں مہم کا آغاز بدھ کو کریں گے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی ومبلڈن چیمپئن شپ 2017 میں مہم کا آغاز بدھ کو کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال کا تیسرا گرینڈ سلیم ومبلڈن کا آغاز گزشتہ روز لندن میں ہو گیا ہے۔ پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور رومانیہ کے فلورین مرجیا اپنا پہلا میچ پرسوںبدھ کو روس کے دمتری ٹرسنوف اور سلواکیہ کے مائیکل کلزن کے خلاف کھیلیں گے۔
وقت اشاعت : 03/07/2017 - 16:41:38