پاکستان کرکٹ بورڈ کے فرسٹ کلاس ایمپائر محمد اکبر خان کی شوگر بڑھ جانے اور دوائیوں کے ری ایکشن کے باعث جلد پھٹ گئی

پیر 3 جولائی 2017 23:27

پاکستان کرکٹ بورڈ کے فرسٹ کلاس ایمپائر محمد اکبر خان کی شوگر بڑھ جانے اور دوائیوں کے ری ایکشن کے باعث جلد پھٹ گئی
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے فرسٹ کلاس ایمپائر محمد اکبر خان کی شوگر بڑھ جانے اور دوائیوں کے ری ایکشن کے باعث جلد پھٹ گئی جس پر انہیں ہلال احمر ہسپتال لطیف آباد میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، حیدرآباد انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ذوالفقار علی زلفی، واحد پہلوانی، شکیل قریشی، ناصر خانزادہ، طارق توفیق، جہانگیر سینھڑو، جلال رحمن رند بلوچ، احمد علی جعفری اور اسپورٹس حلقوں نے محمد اکبر خان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے اللہ کے حضور دعا کی۔
وقت اشاعت : 03/07/2017 - 23:27:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :