فاف ڈیوپلیسی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ، ڈین ایلگرٹیم قیادت کرینگے

منگل 4 جولائی 2017 13:02

فاف ڈیوپلیسی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ، ڈین ایلگرٹیم قیادت کرینگے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء) جنوبی افریقہ کے کپتان فیف ڈیوپلیسی ذاتی وجوہات کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق فیف ڈیوپلیسی کی بیگم کے ہاں گزشتہ ہفتے بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن پیچیدگیوں کے باعث ان کی برطانیہ آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوزائیدہ بچہ اور ماں گھر پر ہیں تاہم وہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے اور رواں ہفتے کے آخر میں وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ان کی غیر موجودگی میں اوپنر ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے اور وہ 1992 میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے کپتان بننے والے بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔فیف ڈیوپلیسی کی جگہ تھیونس ڈی بریون یا نئے کھلاڑی ایڈن مارکرم کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ،ْدوسری جانب تجربہ باؤلر ورنن فلینڈر کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/07/2017 - 13:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :