بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ جمعرات کو جمیکا میں کھیلا جائیگا

بدھ 5 جولائی 2017 12:42

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ  جمعرات کو جمیکا میں کھیلا جائیگا
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ  جمعرات کو کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائیگا۔ میچ میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) جمعرات کو کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائیگا رپورٹ کے مطابق بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

بھارت نے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 105 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 93 رنز سے شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 11 رنز سے شکست دی۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 جولائی کو کنگسٹن میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 05/07/2017 - 12:42:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :