انگلینڈ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، ہاشم آملہ

بدھ 5 جولائی 2017 12:49

انگلینڈ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، ہاشم آملہ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کا مورال بلند ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے تاہم میزبان ٹیم کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 جولائی سے لندن میں شروع ہوگا۔ ہاشم آملہ نے کہا کہ میزبان ٹیم کو ہوم گرائونڈ کا فائدہ ہونے سے انکی ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کے میزبان ٹیم کو ہوم گرائونڈ کا فائدہ ضرور ہوگا اس کے باوجود انکے خلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے مربوط اور جامع حکمت عملی تیاری کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کیلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 جولائی سے لندن میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/07/2017 - 12:49:19