پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر نصیریوسف وہرہ اور جنرل سیکرٹری محمد سروربٹ اپنے دورے کے دوران دبئی سے آذربائیجان پہنچ گئے

بدھ 5 جولائی 2017 16:06

پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر نصیریوسف وہرہ اور جنرل سیکرٹری محمد سروربٹ اپنے دورے کے دوران دبئی سے آذربائیجان پہنچ گئے
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر نصیریوسف وہرہ اور جنرل سیکرٹری محمد سروربٹ اپنے دورے کے دوران دبئی سے آذربائیجان پہنچ گئے جہاںانہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس اکیڈمی آذربائیجان سے کھانے کی میز پرملاقات کی ۔ اس موقع پر نصیر یوسف وہرہ نے پاکستان میں کبڈی کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے کبڈی کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ دنیا بھر میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ دلوں ‘بہادروں اور محنت کشوں کا ملک ہے جس کے کھلاڑیوں نے کرکٹ ‘ ہاکی ‘ کبڈی ‘ سکوائش سمیت دیگر کھیلوں میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان سے ساتھ ہمارے گہرے رشتے ہیں اور پاکستانیوں نے ہمیشہ آذربائیجان کے لوگوں سے محبت کی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس اکیڈمی کو پاکستان میں ہونے والے کبڈی کے ٹورنامنٹ میں آذربائیجان کے کھلاڑیوں کو شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ڈائریکٹر سپورٹس اکیڈمی نے یقین دلایا کہ پاکستانیوں کے ساتھ اپنے رشتوں کو مزید مضبوط کرنے کیلئے انکے کبڈی کے کھلاڑی ضرور پاکستان آئیں گی ۔
وقت اشاعت : 05/07/2017 - 16:06:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :