لیئر فٹ بال لیگ کے زیر اہتمام دو میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کے انٹرنیشنل فٹ بالر کلیم اللہ بھی حصہ لیں گے

ْدو میچوں کی فٹ بال سیریز کا پہلا میچ 8جولائی کو کراچی اور دوسرا 9جولائی کو لاہور میں ہوگا

جمعرات 6 جولائی 2017 17:58

لیئر فٹ بال لیگ کے زیر اہتمام دو میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کے انٹرنیشنل فٹ بالر کلیم اللہ بھی حصہ لیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2017ء) لیئر فٹ بال لیگ پاکستان کے زیر اہتمام دو میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کے انٹرنیشنل فٹ بالر کلیم اللہ بھی حصہ لیں گے جس کیلئے وہ خصوصی طور پر امریکا سے پاکستان آئے ہیں جو ان دنوں امریکا میں فٹ بال لیگ کھیل رہے تھے،کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے معروف 8 فٹ بالرز کے پاکستان آنے سے یہاں فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا اور خاص طور پر نوجوان طبقے میں اس کھیل سے متعلق جوش وخروش بڑھے گا،کلیم اللہ کے مطابق پاکستانی فٹ بال کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ملک میں نہ کوئی بین الاقوامی معیار کا میدان ہے اورنہ ہی کوئی اکیڈمی جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے،دو میچوں کی فٹ بال سیریز کا پہلا میچ 8جولائی کو کراچی اور 9جولائی کو لاہور میں ہوگا ،یہ سیریز لیئر لیگ پاکستان کے تحت کھیلی جارہی ہے اور اس کا انتظام محمود ٹرنک والا نے کیا ہے، برازیلین فٹ بال رونالڈینو کے ہمراہ برازیل کی 2002ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن روبرٹ پائرز ،فرانسس نیکولس اینا لیکا ،پرتگال کے لوئیس بوا مورٹے ،ہالینڈ کے جیورج بوتنگ ،انگلینڈ کے ڈیوڈ جیمز اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی ریان جوگز بھی پاکستان آئیں گے،8جولائی کی شام کو کراچی میں ہونے والا میچ چھ یا سیون سائیڈ ہوگا،ایک ٹیم کی قیادت رونالڈینو کریں گے جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت ریان کریں گے ،دونوں ٹیمیں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی ،ملکی کھلاڑیوں کیلئے یہ بہت یادگا لمحات ہوں گے ،ان کو غیر ملکی کھلاڑیوں سے کافی سیکھنے کا موقع ملے گا ۔

وقت اشاعت : 06/07/2017 - 17:58:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :