پاکستانی باکسر محمد وسیم کی باکسنگ کے میدان میں فتوحات کا سلسلہ جاری

جمعرات 6 جولائی 2017 18:42

پاکستانی باکسر محمد وسیم کی باکسنگ کے میدان میں فتوحات کا سلسلہ جاری
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء)سٹار پاکستانی باکسر محمد وسیم کی باکسنگ کے میدان میں فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے باکسنگ کا ایک اور انٹرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاناما میں حریف باکسر کو دوسرے رائونڈ میں ہی ناک آئوٹ کردیا ،کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی سی سلورفلائی ویٹ چیمپیئن باکسرمحمد وسیم کی انٹرنیشنل چیلنج فائٹ پاناماسٹی کے سپورٹس جمنیزیم میں ہوئی، جہاں ان کا مقابلہ پاناما کے باکسر ایلی سروالڈیز سے ہوا،ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی فائٹ آٹھ رائونڈز پر مشتمل تھی تاہم محمد وسیم فائٹ سے قبل ہی جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور اس کامظاہرہ انہوں نے فائٹ کے آغاز میں پہلے ہی رائونڈ میں حریف باکسر کو ناک آئوٹ کر دیا تاہم اس نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا،دوسرا رائونڈ ہوا تو اس میں بھی محمدوسیم نے مخالف پر تابڑ توڑ حملے کئے اور اسے مکمل ناک آئوٹ کردیا،اس طرح محمدوسیم نے یہ فائٹ دوسرے رائونڈ میں جیت کر مسلسل چھٹی فائٹ میں ناقابل تسخیر ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا،باکسر محمد وسیم اپنی شاندار کامیابی پر بیحد خوش نظر آئے، ان کا کہناتھا کہ انہوں نے اس فائٹ کیلئے زبردست محنت کی تھی، پاکستانی کوچ محمدطارق سے کوچنگ کے علاوہ انہوں نے امریکی ٹرینر جیف مے ویدر سے بھی تربیت حاصل کی ، جس کی بنا ء پر وہ اپنی کامیابی کیلئے نہایت پرعزم بھی تھے،باکسرمحمدوسیم بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کر رہے ہیں اب اٴْن کا آئندہ ہدف ڈبلیو بی سی گولڈ ٹائٹل حاصل کرنیکا ہے جس کیلئے وہ رواں سال کے آخر میں جاپانی باکسر سے مقابلہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 06/07/2017 - 18:42:25