رونالڈینیوکی قیادت میں کھلاڑی ہفتے کی صبح6بجے پاکستان پہنچیں گے

جمعہ 7 جولائی 2017 14:19

رونالڈینیوکی قیادت میں کھلاڑی ہفتے کی صبح6بجے پاکستان پہنچیں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 جولائی۔2017ئ) غیرملکی فٹ بال پلیئرزرونالڈینیوکی قیادت میں ہفتے کی صبح6بجے پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی اسلام آباد پہنچیں گے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنے کے بعد کراچی کے لیے روانہ ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل فٹ بال پلیئرز کا دورہ پاکستان آئی ایس پی آرکی کوششوں سے ممکن ہوا ہے اور ملکی شائقین کو امید ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد سے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔
وقت اشاعت : 07/07/2017 - 14:19:49