عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرزنمائشی میچز کھیلنے کےلئے پاکستان پہنچ گئے

ہفتہ 8 جولائی 2017 11:42

عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرزنمائشی میچز کھیلنے کےلئے پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 جولائی۔2017ئ)7 عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز 2نمائشی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے،پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے ایئر پورٹ پر فٹ بالرز کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کھلاڑی خصوصی پروازکے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچے جہاں پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ،پاکستان آنے والے کھلاڑویوں میں برازیل کے رونالڈینیو اور رابرٹ پائرز جبکہ برطانیہ کے ریان گگز، ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نیکولس انیلا، ہالینڈکے جارج بوٹنگ اورپرتگال کے لوئس بوامورٹ شامل ہیں،برازیل کے روبرٹو کارلوس نے ذاتی مصروفیات کے بنا ءپر پاکستان آنے سے معذرت کرلی ۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی اس وقت اسلام آبادکے نجی ہوٹل میں موجو د ہیں اور کچھ دیر میں راولپنڈی جائیں گے جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد دوپہر کو تمام کھلاڑیوں کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔ پہلا میچ شام کو ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہوگا،دونوںمیچز سیون اے سائیڈ ہیں، ایک ٹیم کے کپتان رونالڈینیو ہوں گے جب کہ دوسری سائیڈ کی قیادت ریان گگز کریں گے۔

وقت اشاعت : 08/07/2017 - 11:42:24