لیئر فٹ بال لیگ کے تحت نمائشی فٹبال میچ کل فورٹریس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 8 جولائی 2017 16:57

لیئر فٹ بال لیگ کے تحت نمائشی فٹبال میچ کل فورٹریس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) لیئر فٹ بال لیگ کے تحت فٹ بال کے ملکی و انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کے مابین نمائشی فٹ بال میچ فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں آج 9جولائی کو شام چار بجے کھیلا جائیگا جس کے انعقاد کے لئے سٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔میچ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

میچ کی وی وی آئی ٹکٹ پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے مہنگی ٹکٹ 30000روپے ہے ۔میچ کے انعقاد کا مقصد ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی اور دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانا ہے۔برازیل کے انٹرنیشنل اسٹار فٹ بالر رونالڈینو سمیت 7 کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے فٹ بال آگئی ہے کیونکہ برازیلین فٹ بالر رونالڈینو، رائن گگز، رابرٹ پائرز، فرانسس نکلولس اینلکا، جارج بوٹنگ اور ڈیوڈ جیمز پر مشتمل 7 انٹرنیشنل آئیکون کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فٹ بالرز پاکستان میں دو نمائشی فٹ بال میچز میں حصہ لیں گے۔نمائشی میچوں میں دوسرا میچ توار کو لاہور میں ہوگا۔میچز سیون اے سائیڈ ہیں جن میں ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جب کہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔فٹ بال شائقین ان میچوں کے لیے کافی پرجوش نظر آتے ہیں اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر بھی بے حد خوش ہیں شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سامنے کھیلتے دیکھنے کے لیے میچوں کی ٹکٹ حاصل کرنے کیلیے بھی کافی سرگرم ہیں۔

مذکورہ فٹ بالر کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد لاہور پہنچیںگے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت اور تاریخی مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ فورٹریس اسٹیڈیم میں اتوارکوشیڈول نمائشی میچ میں شریک ہوں گے، دوسری جانب رونالڈینو نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ پاکستان پہنچ کر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال کھیل کر بہت خوشی محسوس کریں گے، گگس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیل کو فروغ دینے میں اپنا کرداربھی شامل ہونے پر بے انتہا مسرور ہوں،نمائشی فٹ بال میچ کھیلنے کے لیے آنے والے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر شہرت کے حامل ہیں تاہم اب مذکورہ کھلاڑی بین الاقوامی فٹ بال کو خیرباد کہہ چکے ہیں جبکہ ان میں سے چند کوچنگ سے وابستہ ہیں۔
وقت اشاعت : 08/07/2017 - 16:57:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :