پاکستان ، بھارت کرکٹ سیریز کا معاملہ اب آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جائےگا

ہفتہ 8 جولائی 2017 16:52

پاکستان ، بھارت کرکٹ سیریز کا معاملہ اب آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جائےگا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 جولائی۔2017ئ) پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز نہ ہونے کا معاملہ اب آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سیریزکے معاہدے کی یادداشت پرعمل نہ کرنے پربھارتی بورڈکونوٹس بھجوایاتھا اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ ز کے مابین اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے حالانکہ دونوں جانب سے اعلی حکام کی کئی مرتبہ انگلینڈ اور دبئی میں بات چیت ہوئی ۔ذرائع کے مطابق کیس کے لیے پی سی بی کی جانب سے اب غیر ملکی فرم کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،پی سی بی کے وکیل سلمان نصیر نے کیس سے متعلق انگلینڈکابھی دورہ کیاتھا۔

وقت اشاعت : 08/07/2017 - 16:52:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :