انگلش ٹی ٹوئنٹی میچ ،ْ شاہد آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے 20 رنز کے عوض 4 شکار کیے

اتوار 9 جولائی 2017 12:21

انگلش ٹی ٹوئنٹی میچ ،ْ شاہد آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے 20 رنز کے عوض 4 شکار کیے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2017ء) انگلش ٹی 20 کرکٹ میچ میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے 20 رنز کے عوض 4 شکار کیے۔

(جاری ہے)

انگلش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے ہیمپشائر کوگلیمورگن پر22 رنزسے فتح دلا دی، ٹاس جیتنے والی فاتح الیون نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 167رنز جوڑے، ناکام سائیڈ جوابی اننگز میں 9 وکٹ پر 145رنز تک محدود رہی، گراہم واگ 50 رنزبنانے میں کامیاب رہے، آفریدی نے 20رنز کے عوض 4 شکار کیے۔
وقت اشاعت : 09/07/2017 - 12:21:31