فائنل میں ہردیک پانڈیا اور ویرات کوہلی مجھ پر جملے کستے رہے: فخر زمان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 جولائی 2017 18:26

فائنل میں ہردیک پانڈیا اور ویرات کوہلی مجھ پر جملے کستے رہے: فخر زمان
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی فائنل میں فخر زمان کی شاندار پرفارمنس شائقین کرکٹ ابھی تک نہیں بھولے۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ انھیں ابھی تک مختلف اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس بڑے میچ میں فخر زمان نے سنچری سکور کر کے بھارتی ٹیم کے خلاف کو بڑا ہدف دینے کیلئے ٹیم کو پلیٹ فارم مہیا کیا تھا۔ ابھی حال ہی میں فخر زمان نے فائنل میچ کے دوران ہونے والے واقعات اور انڈین ٹیم کے رویے پر بات کی ہے۔

نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق فخر زمان نے بتایا کہ ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں مسلسل پاکستانی کھلاڑیوں کا مذاق اڑا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈین باؤلر جسپریت بمرا نے انھیں کہا کہ تھوڑا سامنے بھی رن بنا لے، کب تک ایسے کھیلے گا؟فخر زمان نے بتایا کہ جب میں اور اظہر علی وکٹ پر موجود رہ کر ٹیم کو آگے بڑھانے میں ٘صروف تھے تو دوسری جانب انڈین کھلاڑی بھی اپنی فقرے بازی جاری رکھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انڈین کھلاڑی مسلسل کہتے رہے کہ ارے، ایک وکٹ نکل جائے گی تو یہ سارے آؤٹ ہو جائیں گے۔ بس ایک کو نکالو جلدی۔ فخر زمان نے بتایا کہ کھل کے ابتدائی اوور میں ہی جسپریت بمرا نے انھیں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروا دیا تھا، تاہم نو بال ہونے کی وجہ سے میری وکٹ بچ گئی۔ اس وجہ سے بمرا بھی مجھ پر فقرے کسنے والوں میں پیش پیش تھے، لیکن میں نے ان پر کان نہیں دھرے۔فخر زمان نے بتایا کہ کھلاڑیوں پر نفسیاتی دباؤ بڑھانے کیلئے مخالف ٹیم کے کھلاڑی فقرے بازی کرتے ہیں اور یہ کھیل کا حصہ ہے، تاہم انڈین کھلاڑیوں نے اپنی لائن عبور نہیں کی اور ہتک آمیز رویہ اختیار نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 09/07/2017 - 18:26:34