واحد ٹی ٹونٹی ،ایون لوئیس نے بھارتی باﺅلرز کی دھجیاں بکھیر دیں

پیر 10 جولائی 2017 11:40

واحد ٹی ٹونٹی ،ایون لوئیس نے بھارتی باﺅلرز کی دھجیاں بکھیر دیں
جمیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10 جولائی۔2017ئ)واحد ٹی ٹونٹی میں ایون لوئیس کی دھواں دھار بلے بازی کے سبب ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 9 وکٹوں سے ذلت آمیز شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹیں کھو کر190 رنز بنائے، دنیش کارتھک 48، کپتان ویرات کوہلی 39 اور ریشھاب پانٹ نے 38 رنز بنا ئے ،میزبان ٹیم کے لیے جیروم ٹیلر اور کیسرک ولیمز نے 2، 2 کھلاڑی آﺅٹ کیے۔

عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے 191 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں محض ایک وکٹ کھو کر پورا کرلیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئیس نے 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے جب کہ مارلن سیموئلز نے 36 رنز سکور کئے۔کالی آندھی کے واحد آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کرس گیل تھے جو 18 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ایون لوئیس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

وقت اشاعت : 10/07/2017 - 11:40:44