پاکستان کے ساتھ سکواش سیریز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ منگل سے شروع ہوگا

پیر 10 جولائی 2017 12:28

پاکستان کے ساتھ سکواش سیریز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ منگل سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) پاکستان کے ساتھ سکواش سیریز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ منگل سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق پاکستان اور ورلڈ 5 کھلاڑیوں کے درمیان سیریز 12 سے 13 جولائی تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں ہانگ کانگ، مصر، فرانس، امریکا اور انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سیریز میں شرکت کیلئے غیر ملکی عالمی کھلاڑیوںکی آمد کا سلسلہ 11 جولائی سے شروع ہوگااسی طرح پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز 15 اور 16 جولائی کو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سکواش کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن سرینا ہوٹلز کے اشتراک سی2 انٹرنیشنل سیریز مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 12:28:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :