معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں 43سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

پیر 10 جولائی 2017 12:29

معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں 43سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10 جولائی۔2017ئ)برطانوی آل راﺅنڈر معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں 43سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا ۔

(جاری ہے)

29سالہ معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 10شکار کیے جس کے ساتھ ہی وہ 43سال میں اس تاریخی گراﺅنڈ پر 10وکٹیں لینے والے پہلے برطانوی سپنر بن گئے ، ان سے قبل سابق لیفٹ آرم ڈیرک انڈر ووڈ نے 1974ءمیں پاکستان کیخلاف دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔ معین علی نے میچ میں 10وکٹوں کے ساتھ ساتھ نصف سنچری سکور کرکے 37سالہ پرانا ریکارڈ بھی برابر کیا ۔ اس سے قبل سابق برطانوی آل راﺅنڈر این بوتھم نے 1980ءمیں بھارت کیخلاف دس وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ نصف سنچری بنائی تھی ۔

وقت اشاعت : 10/07/2017 - 12:29:53