پاکستان پُرامن اور محبت کرنے والا ملک ہے،رونالڈینو

رونالڈینو ، دیگر فٹ بالرز آفیشلز کے ساتھ برازیل روانہ

پیر 10 جولائی 2017 14:28

پاکستان پُرامن اور محبت کرنے والا ملک ہے،رونالڈینو
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) لیئر لیگ کے تحت 2 نمائشی فٹ بال میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے ہوئے رونالیڈینو اور دیگر انٹرنیشنل فٹ بالرز سوموار کی صبح اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے ۔اس موقع پرانہوں نے پاکستان کو پُرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔پاکستان میں 3 روز تک ایکشن دکھانے کے بعد انٹرنیشنل فٹ بالرز کی واپسی شروع ہوئی۔

برازیل کے اٹیکنگ مڈِ فیلڈر رونالڈینو آفیشلز کے ساتھ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے نجی پرواز ای کی623 کے ذریعے براستہ دبئی برازیل روانہ ہو ئے۔لیئر فٹ بال لیگ کی ترجمان سحر اقبال نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان میں آئے ہوئے تمام انٹرنیشنل فٹ بالر اور آفیشلزمختلف فلائیٹس کے زریعے اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں لیئر لیگ کے سی او او اسحاق شاہ اور دیگر آفیشلز نے ان کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا ۔

(جاری ہے)

مہمان کھلاڑیوں کوایئرپورٹ پہنچانے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔روانگی کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام میں رونالڈینو نے پاکستان کو پُرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔انہوں نے پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے پھرملنے کا پیغام بھی دیا۔جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے دورہ پاکستان پر رونالڈینو اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کھلاڑیوں نے پاکستان آکر دنیا کو بتا دیاکہ پاکستان پرامن اورمحبت کرنے والا ملک ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں لگنے والا انٹرنیشنل فٹبالرز کا میلہ رونالڈینو سیونز نے لوٹ لیا۔رونالڈینو سیونز نے گگز سیونز کو 2 صفر سے ہرا کر سیریز بھی اپنے نام کر لی، لیئر لیگ کے سلسلہ میں نمائشی میچز کی سیریز کا دوسرا فٹ بال میچ کھیلنے کے لئے لاہور آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بال پلیئر رونالیڈینو․ ڈیوڈ جیمز․ ریان گگز․ رابرٹ․ جارج․ لیوساور روڈرگز کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان آکر بہت لطف اندوز ہوئے ہیں․ ہماری بہترین مہمان نوازی اور سیکورٹی مہیا کی گئی یہاں کے نوجوان کھلا ڑیوں میں فٹ بال بھی کافی مقبول ہی․ نوجوان باصلاحیت کھلاڑی ہیں․ پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کیلئے یہاں پر فٹ بال کی اکیڈمیاں بنانی پڑے گی․ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا پڑے گا․ انٹرنیشنل کوچز کی خدمات لی جائیں اور فٹ بال کے کھیل پر زیادہ سے زیادہ پیسہ․ خرچ کیا جائی․ ان کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا چاہیے اور وہ سخت محنت کریں تو پاکستانی فٹ بال ٹیم بہتر ہوسکتی ہی․ اس کی رینکنگ کافی نیچے ہے اس میں بھی بہتری آسکتی ہی․
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 14:28:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :