پاکستان آئے فٹ بالر رونالڈینو آفیشلز کیساتھ برازیل روانہ

پیر 10 جولائی 2017 15:12

پاکستان آئے فٹ بالر رونالڈینو آفیشلز کیساتھ برازیل روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) پاکستان آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بالر رونالڈینو دیگر آفیشلز کے ساتھ برازیل روانہ ہو گئے، رونالڈو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ر رونالڈینو آفیشلز کے ساتھ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی برازیل روانہ ہو گئے۔

مہمان کھلاڑیوں کوایئرپورٹ پہنچانے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔روانگی کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام میں رونالڈینو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے پھرملنے کا پیغام بھی دیا۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 15:12:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :