کرسٹیانو رونالڈو کے جانے کی افواہوں پر انتہائی پرسکون ہوں، سرجیوراموس

پیر 10 جولائی 2017 16:49

کرسٹیانو رونالڈو کے جانے کی افواہوں پر انتہائی پرسکون ہوں، سرجیوراموس
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) رئیل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس کا کہنا ہے کہ میں کرسٹیانو رونالڈو کے جانے کی افواہوں پر انتہائی پرسکون ہوں۔رئیل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ رونالڈو اور الوارو آنے والے کئی برسوں میں بھی ہمارے ساتھ رہیں گے، مجھے اس حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رونالڈو اسپینش پراسیکیوٹرز کی جانب سے ٹیکس چوری مقدمے دائر کیے جانے پر خاصے اپ سیٹ ہیں اور انھوں نے رئیل میڈرڈ کو چھوڑ کر جانے کا ذہن بنالیا ہے، رونالڈو کو اس مقدمے میں 31 جولائی کو عدالت میں پیش بھی ہونا ہے، رونالڈو میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور الوارو موریٹا میں چیلسی نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

راموس نے کہا کہ ہم نے تاریخ بنائی ہے اور ہمارا ارادہ کلب کے لیے مزید فتوحات سمیٹنا ہے، اس سے قبل رئیل میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پیریز نے بھی رونالڈو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب چھوڑ کر جانا نہیں چاہتے۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 16:49:04