آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بدھ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

منگل 11 جولائی 2017 12:59

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بدھ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بدھ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔انگلینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کارکردگی انتہائی ناقص رہی قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ، انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم اپنا ساتواں اور آخری ون ڈے میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

میگا ایونٹ میں بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 18 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 20 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ عالمی کپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 12:59:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :