پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز کل اسلام آباد میں شروع ہوگی

منگل 11 جولائی 2017 12:59

پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز کل اسلام آباد میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2017ء) پاکستان اور ورلڈ 5 کھلاڑیوں کے درمیان سیریز کل سے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کیلئے فیڈریشن نے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،ْپاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق سیریز میں ہانگ کانگ، مصر، فرانس، امریکا اور انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سیریز میں شرکت کیلئے غیر ملکی عالمی کھلاڑیوںکی آمد کا سلسلہ منگل کو شروع ہوگیا اسی طرح پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز 15 اور 16 جولائی کو اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سکواش کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن سرینا ہوٹلز کے اشتراک سی2 انٹرنیشنل سیریز مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیکیورٹی نمائندہ بھی اس موقع پر موجود ہوگا وہ یہاں پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اس کے بعد امید ہے کہ پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بھی جلد بحال ہوںگے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ورلڈ 5 کھلاڑیوں کے درمیان سیریز 13جولائی کو اختتام پزیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 12:59:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :