ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

منگل 11 جولائی 2017 16:20

ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، مارٹینا ہنگس اور چن یانگ جین نے مرزا اور فلپ کنز کو شکست دی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں سوئس سٹار مارٹینا ہنگس اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار کرسٹن فلپ کنز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 16:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :