اعصام الحق کا ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کے بعد مینز ڈبلز میں بھی سفر تمام

منگل 11 جولائی 2017 16:20

اعصام الحق کا ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کے بعد مینز ڈبلز میں بھی سفر تمام
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز کے بعد مینز ڈبلز ایونٹ میں بھی سفر تمام ہو گیا، اعصام الحق کو مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں لیوکاز کیوبٹ اور مرسیل میلو نے شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے تیسرے گرینڈ سلام کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں لیوکاز کیوبٹ اور ان کے برازیلین جوڑی دار مرسیل میلو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 4-6، 6-1، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 16:20:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :