ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان، پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار،

بلے بازوں میں بابراعظم پانچویں نمبر پر موجود

منگل 11 جولائی 2017 16:20

ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان، پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار،
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) جنوبی افریقن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، پاکستانی ٹیم کا چھٹا نمبر برقرار ہے، بلے بازوں میں ویرات کوہلی، پاکستان کے بابراعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں، بائولرز میں جوش ہیزلووڈ اور آل رائونڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا سری لنکا کے خلاف سیریز میں گیند اور بلے کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ترقی پا کر ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں شامل ہو گئے۔

آئی سی سی نے سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان آخری ون ڈے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت جنوبی افریقہ سرفہرست ہے، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں کوہلی پہلے، وارنر دوسرے، ویلیئرز تیسرے، جوروٹ چوتھے اور بابراعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں، زمبابوے کے ہملٹن مساکڈزا ترقی پا کر 57 ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں ہیزلووڈ پہلے، عمران طاہر دوسرے، سٹارک تیسرے، ربادا چوتھے، بولٹ پانچویں اور پاکستان کے حسن علی چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔

(جاری ہے)

آل رائونڈرز میں شکیب الحسن پہلے، محمد حفیظ دوسرے اور محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 16:20:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :