فرانس اور ہانگ کانگ کے دو غیر ملکی کھلاڑی سکوائش سریز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 11 جولائی 2017 16:49

فرانس اور ہانگ کانگ کے دو غیر ملکی کھلاڑی سکوائش سریز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) فرانس اور ہانگ کانگ کے دو غیرملکی کھلاڑی پاکستان کے ساتھ سکوائش سریز کے لئے منگل کی علی الصبح بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں پر پاکستان سکوائش فیڈریشن اور ایئرفورس انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔ اسی طرح سیریز کیلئے باقی تین غیر ملکی کھلاڑی آج بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام نے بتایاکہ پاکستان اور ورلڈ 5 کھلاڑیوں کے درمیان دو روزہ سیریز (آج) بدھ سے مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کیلئے فرانز کے لیوکیس سرم اور ہانگ کانگ کے لیو ایو پاکستان کے ساتھ سیریز کیلئے منگل کو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ مصر، امریکہ اور انگلینڈ کے کھلاڑی آج بدھ کو پاکستان آئیں گے۔

حکام نے بتایاکہ فیڈریشن نے ملک میں دوبارہ سکوائش کے عالمی مقابلے بحال کرانے کیلئے کوششوں کا آغاز کر رکھا ہے ، اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا۔ حکام نے بتایاکہ پاکستان اور ورلڈ فائیو کھلاڑیوںکے درمیان سریز کا باقاعدہ آغاز آج بدھ سے ہوگا۔ پہلے روز دو میچ کھیلے جائیں گے جبکہ آخری روز تین میچوںکا فیصلہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 16:49:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :