جوانا کونٹا1978ء کے بعد ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی

بدھ 12 جولائی 2017 13:27

جوانا کونٹا1978ء کے بعد ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) برطانیہ کی جوانا کونٹا رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو شکست دیکر 1978ء کے بعد ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر براجمان جوانا کونٹا نے منگل کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں سیمونا ہیلپ کو 6-7، 2-7، 7-6، 7-5، اور 6-4 کے فرق سے شکست دی۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹینس سٹار کا دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہنے والے اس مقابلے کو جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی اپنی قابلیت پر بھروسہ تھا اور میں نے ہمیشہ ہی بڑے خواب دیکھے ہیں۔برطانیہ کی سابق چمپئن 72 سالہ ورجینیا ویڈ نے جوانا کونٹا کا مقابلے دیکھنے کیلئے ومبلڈن کے میدان میں موجود تھیں۔انھوں نے جوانا کونٹا کی شاندار فتح کے بعد کہا کہ میں جوانا کونٹا کیلئے بہت خوش ہیں ،ْمجھے پتہ ہے کہ میچ کے دوران کتنا دباؤ ہوتا ہی ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں جوانا کونٹا کا مقابلہ امریکہ کی وینس ولیمز سے جمعرات کو ہو گا۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 13:27:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :