نوواک جوکوچ، وینس ولیمز، جوہانا کونٹا اور گربئین موگوروزا نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل فور کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 12 جولائی 2017 22:44

نوواک جوکوچ، وینس ولیمز، جوہانا کونٹا اور گربئین موگوروزا نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل فور کیلئے کوالیفائی کرلیا
ومبلڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ ،سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوگیا، سربیا کے نوواک جوکوچ، وینس ولیمز، برطانیہ کی جوہانا کونٹا اور گربئین موگوروزا نے ایونٹ کے فائنل فور کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔آل انگلینڈ کلب میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ مینز ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکوچ نے فرانس کے ایڈریان منارینو کو 6-2 ، 7-6 اور 6-4 سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

خواتین مقابلوں میں اسپین کی گربئین موگوروزا کا سامنا روس کی سوئیٹلانا کزنیٹسوا سے ہوا۔ میچ میں موگوروزا چھائی رہی اور اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔میچ کا اسکور3-6اور 4-6 رہا۔ ایک اور میچ میں امریکا کی وینس ولیمز نے یلیینا اوسٹاپینکو کو 3-6 اور 5-7 سے ہرادیا۔سب سے دلچسپ میچ برطانیہ کی جوانا کونٹا اور سیمونا ہیلپ کے درمیان ہوا جس میں جوانا نے رومانیہ کی پلیئر کو 6-7 ،6-7 اور 4-6 سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔جوانا کونٹا وہ پہلی خواتین برطانوی پلئیر ہیں جنہوں نے چالیس سال بعد پہلی بار ومبلڈن کے فائنل فور کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 22:44:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :