دفاعی چیمئپن اینڈی مرے کو شکست، ثام قیوری اور مرین کلچ ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 12 جولائی 2017 23:21

دفاعی چیمئپن اینڈی مرے کو شکست، ثام قیوری اور مرین کلچ ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) سٹار برطانوی کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، ثام قیوری اور مرین کلچ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، قیوری 8 برس بعد کسی بھی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے امریکی کھلاڑی ہیں، آخری بار 2009ء میں امریکہ کے اینڈی راڈک نے ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد مرے کی ٹاپ پوزیشن بھی خطرے میں پڑ گئی ہے، نوویک جوکووچ ٹائٹل جیت کر دوبارہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بدھ کو کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں امریکن کھلاڑی ثام قیوری نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-4، 7-6 ، (7-4)، 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں کروشین کھلاڑی مرین کلچ نے لکسمبرگ کے جائلز ملر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-6، 7-6، (8-6)، 7-5، 5-7 اور 6-1 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 23:21:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :