پیرو کا کھلاڑی گریرو مبینہ طورپر چینی ریڈارپر نظر آئے گا

جمعرات 13 جولائی 2017 14:43

پیرو کا کھلاڑی گریرو مبینہ طورپر چینی ریڈارپر نظر آئے گا
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2017ء) پیر و کے بین الاقوامی کھلاڑی پاولو گر یرو چینی سپر لیگ میں شامل ہونیوالا تازہ ترین ہائی پروفائل جنوبی امریکی کھلاڑی ہو سکتا ہے، برازیلی جریدہ گلوبو کے مطابق بیجنگ گوان ریو ڈی جنیرو کے سب سے بڑے کلب فلیمنگو سے 33سالہ کھلاڑی کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے 25ملین امریکی ڈالر اداکرنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

جریدے نے مزید بتایا کہ فلیمنگو سابق بیرل میونخ کے سابق فارورڈ کو فروخت کرنے پر آمادہ نہیں ہے اور فارغ کرنے کی شق کے طورپر اسے 30ملین امریکی ڈالر کے بہتر معاہدے کی پیشکش کی ہے ، گریرو جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس وقت 250000امریکی ڈالر ماہانہ کمارہا ہے ،2015ء میں کورنتھینس سے کلب میں شمولیت کے بعد سے فلیمنگو کی طرف سے کھیلتے ہوئے 89میچوں میں 39گول سکور کئے ہیں ، وہ 81مرتبہ پیرو کی طرف سے کھیلے ہیں اور 32گول کئے ، گذشتہ دو برسوں میں چینی سپر لیگ کے کلبوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے والے جنوبی امریکیوں میں کارلوس ٹی وز ، آسکر ، ریمرس اور ایزی کوئل لویزی شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 13/07/2017 - 14:43:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :