پاکستان اورمصر کے درمیان سکواش سیریز ہفتے سے شروع ہوگی

جمعرات 13 جولائی 2017 16:41

پاکستان اورمصر کے درمیان سکواش سیریز ہفتے سے شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن اور سرینا ہوٹلز کے اشتراک سے پاکستان اورمصر کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز ہفتہ سے مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز کے پہلے روز تین میچ جبکہ 16 جولائی کو2 میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ مصر کے ورلڈ نمبر22 زاہد محمد اور پاکستان کے وقار محبوب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ورلڈ نمبر 28 عمر مسعود اور پاکستان کے احسن آیاز مد مقابل ہوں گے۔ جبکہ تیسرا میچ مصر کے ماذن ہشام اور فرخان محبوب کے درمیان کھیلا جائے گا.۔ اسی طرح پاکستان اور مصر کے درمیان سیریز کے دوسرے روز پہلا میچ ابولغر15اور پاکستان کے اسرار احمد کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ آخری میچ میں ورلڈ نمبر 2 کریم عبداگواد اور پاکستان کے فرخان محبوب مد مقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیکیورٹی نمائندہ بھی اس موقع پر موجود ہوگا وہ یہاں پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اس کے بعد امید ہے کہ پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بھی جلد بحال ہوںگے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور مصرکھلاڑیوں کے درمیان سیریز 16جولائی کو اختتام پزیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 13/07/2017 - 16:41:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :