ویمنز ورلڈ کپ ،ایلیسی پیری کی جانب سے شسما ورماکو رن مکمل کرنے سے روکنے کی ویڈیو سامنے آگئی

جمعہ 14 جولائی 2017 14:47

ویمنز ورلڈ کپ ،ایلیسی پیری کی جانب سے شسما ورماکو رن مکمل کرنے سے روکنے کی ویڈیو سامنے آگئی
برسٹول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14 جولائی۔2017ئ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلوی آل راﺅنڈر ایلیسی پیری کی جانب سے بھارتی بلے باز کو رن مکمل کرنے سے روکنے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔

(جاری ہے)

ویمنز ورلڈ کپ 2017ءکے اہم میچ کے49ویں اوور میں بھارتی بلے باز شسما ورما ایلیسی پیری کی گیند پر مڈ وکٹ کی جانب اونچا شاٹ کھیل کررن لینے کے لیے دوڑیں تاہم وہ اور باﺅلر دونوں گیند کی جانب دیکھ رہیں تھیں اور ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں،حیران کن طور پر آسٹریلوی باﺅلر نے جان بوجھ کر سشما ورما کار استہ روکااور انہیں رن پورا نہیں کرنے دیا جس کے باعث انہیں پہلا رن مکمل کیے بنا ہی دوسرے رن کے لیے بھاگنا پڑا اور یوں ان کی ٹیم کو اس گیند پر ایک ہی رن مل سکا ۔

وقت اشاعت : 14/07/2017 - 14:47:49