ورلڈ کپ 2011ءمیں سری لنکا ، بھارت کے مابین کھیلا گیا فائنل ”فکس “ تھا:ارجنا رانا ٹنگا

جمعہ 14 جولائی 2017 16:47

ورلڈ کپ 2011ءمیں سری لنکا ، بھارت کے مابین کھیلا گیا فائنل ”فکس “ تھا:ارجنا رانا ٹنگا
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14 جولائی۔2017ئ) سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے دعوی کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2011ءمیں سری لنکا اور بھارت کے مابین کھیلا گیا فائنل ”فکس “ تھا ،سری لنکن کھلاڑیوں نے اس دن اپنے صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش نہیں کیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے فائنل پر تحقیقات کی جانی چاہیئے جہاں سری لنکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ،جو وزراءاب اس پر بات کررہے ہیں لیکن انہیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے اعمال ان کے الفاظ سے زیادہ بولیں، وقت آ گیا ہے کہ وہ ان تمام چیزوں کا اعتراف کریں جو وہا ں ہوا اور اس کی تحقیقات کی جائیں۔

رانا ٹنگا کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھی اس وقت ہندوستان میں تھے اور جہاں اس شکست پر ان کا دل ٹوٹا وہیں انہیں اس کے بارے میں شکوک و شبہات تھے، اور میں اس کے بارے میں بھی شک میں تھا جبکہ مجھے نقصان پہنچا تھا،میں جلد ہی اس پر ثبوت کے ساتھ بات کروں گا اور اگر آپ تحقیقات کر رہے ہیں تو یہ وہ کیس ہے جس کے بارے میں سب سے زیادہ تحقیقات کیے جانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2اپریل 2011ءکو کھیلے گئے اس فائنل میں کمار سنگاکارا کی زیر قیادت ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں اترنے والی ٹیم کو مہندرا سنگھ دھونی کی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں 6وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
ورلڈ کپ 2011ءمیں سری لنکا ، بھارت کے مابین کھیلا گیا فائنل ”فکس “ تھا:ارجنا رانا ٹنگا
وقت اشاعت : 14/07/2017 - 16:47:51