مصری ورلڈ نمبر 2 کریم عبداگواد پاکستان کیساتھ سکواش سیریز کیلئے اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے

ہفتہ 15 جولائی 2017 12:25

مصری ورلڈ نمبر 2 کریم عبداگواد پاکستان کیساتھ سکواش سیریز کیلئے اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) مصر کے ورلڈ نمبر 2 کھلاڑی کریم عبداگواد پاکستان کے ساتھ سکواش سیریز کے لئے اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ دیگر4مصری سکواش کھلاڑی سیریز کے لئے ہفتہ کی صبح پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن اور سرینا ہوٹلز کے اشتراک سے پاکستان اورمصر کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز 15سی16جولائی تک جاری رہے گی۔ جس کے لئے 4 مصر ی کھلاڑی ورلڈ نمبر22 زاہد محمد، ورلڈ نمبر 28 عمر مسعود، ماذن ہشام اور محمدابولغر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ مصر کے ورلڈ نمبر 2 کھلاڑی کریم عبداگواد پاکستان کے ساتھ سیریز کے لئے اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 12:25:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :