قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اتوارکو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

ہفتہ 15 جولائی 2017 12:25

قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اتوارکو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اتوارکو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ رواں سال 19 سی28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں عباس زیب،ذیشان زیب، منصور زمان اور عبدالمالک پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاریوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میںجاری ہے اور انہیں تین کوچ فضل شاہ، فہیم گل اور آصف تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور وہ ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 12:25:26