بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

ہفتہ 15 جولائی 2017 15:16

بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 اگست، دوسرا 24 اگست، تیسرا 27 اگست، چوتھا 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 15:16:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :