ظہیر خان اور راہول ڈریوڈ کو بطور معاون کوچ ان پر تھوپا گیا

پسند کے معاون بولنگ اور بیٹنگ کوچ رکھنے کا اختیار ہونا چاہئے تھا لیکن یہ کام بھی مشاورتی کمیٹی نے کیانئے بھارتی کوچ روی شاستری اور مشاورتی کمیٹی میں اختلافات

ہفتہ 15 جولائی 2017 18:22

ظہیر خان اور راہول ڈریوڈ کو بطور معاون کوچ ان پر تھوپا گیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی مشاورتی کمیٹی اور نئے کوچ روی شاستری کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روی شاستری نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی پسند کے معاون بولنگ اور بیٹنگ کوچ رکھنے کا اختیار ہونا چاہئے تھا لیکن یہ کام بھی مشاورتی کمیٹی نے کیا۔

(جاری ہے)

ایک انگریزی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ظہیر خان اور راہول ڈریوڈ کو بطور معاون کوچ ان پر تھوپا گیا ہے۔بی سی سی آئی کی 'کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی(سی اے سی) سابق کھلاڑیوں سچن تندولکر، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن پر مشتمل ہے جس نے روی شاستری کو 2019 کے ورلڈ کپ تک لیے کوچ مقرر کیا ہے۔سی اے سی نے اس کے ساتھ ہی سابق کرکٹر راہول ڈریوڈ کو بیٹنگ اور ظہیر خان کو بولنگ کے معاملات کے لئے مشیر مقرر کیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 18:22:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :