معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف اپنی شاندار کارکردگی پاکستانی اسٹار بالر ثقلین مشتاق کے نام کر دی

ہفتہ 15 جولائی 2017 18:22

معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف اپنی شاندار کارکردگی پاکستانی اسٹار بالر ثقلین مشتاق کے نام کر دی
لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) انگلش آل رانڈر معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف اپنی شاندار کارکردگی سابق پاکستانی سپنر ثقلین مشتاق کے نام کردی جو ان دنوں انگلش ٹیم کیساتھ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ معین علی نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ تاریخی کرکٹ گرانڈ لارڈز میں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں معین علی نے بیٹنگ اور پھر بالنگ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

انہوں نے پہلے بیٹنگ میں مشکل وقت پر 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور پھر جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی پہلی اننگز میں 97 رنز کی برتری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری اننگز میں ان کی تباہ کن بالنگ نے پورے میچ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا جہاں انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا اور جنوبی افریقہ کو 57 سال بعد بھی لارڈز کے تاریخی میدان پر ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل نہ کرنے دی۔

شاندار آل رانڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے معین علی نے اپنی کامیابی سابق پاکستانی سپنر ثقلین مشتاق کے نام کر دی جو ان دنوں انگلش ٹیم کے ساتھ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ معین علی نے کہا کہ میں نے ثقلین مشتاق سے گفتگو کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، اس سے چیزیں بہت زیادہ واضح ہو گئیں اور میں یہ کارکردگی انہیں کے نام کرنا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 18:22:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :