پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز کے پہلے روز تینوں میچوں میں مصر ..
UrduPoint Social

پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز کے پہلے روز تینوں میچوں میں مصر کے کھلاڑیوں کی کامیابی

ہفتہ جولائی 9:57 pm
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2017ء) پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز کے پہلے روز تینوں میچوں میں مصر کے کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کیں۔ مصر کے زاہد محمد، عمر موساد اور مازن ہشام نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ ہفتہ کو پاکستان سکواش فیڈریشن اور سرینا ہوٹلز کے اشتراک سے مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے روز افتتاحی میچ میں مصر کے زاہد محمد نے پاکستان کے وقار محبوب کو11-9،11-9اور11-8سے ہرا دیا۔

دوسرے میچ میں ورلڈ نمبر 28 عمرموساد نے پاکستان کے احسن

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

آیاز کو11-8،11-7اور12-10سے ہرا دیا۔

(خبر جاری ہے)

تیسرے اور آخری میچ میں مصر کے مازن ہشام نے فرخان زمان کو11-6،9-11،11-9اور11-7سے مات دی۔ پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز کی افتتا حی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ مہمان خصوصی تھے۔وفاقی وزیر نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر ا ئیر مارشل شاہد اختر علوی اور سابق عالمی چیمپئین قمر زمان سیمت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید خبریں