کترینا مکارووا اور الینا ویسنینا نے ویمنز ڈبلز ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی

اتوار 16 جولائی 2017 11:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) کترینا مکارووا اور الینا ویسنینا نے ویمنز ڈبلز ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی۔ فیصلہ کن معرکے میں روسی جوڑی نے مونیکا نکولیسکو اور ہو چین کو شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ومبلڈن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں عالمی نمبر دو جوڑی روس کی کترینا مکارووا اور الینا ویسنینا نے رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو اور تائیوان کی ہو چین کو بآسانی 6-0 اور 6-0 سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 11:50:11