روشن خان اوپن سکواش چیمپئن شپ (کل) شروع ہو گی

اتوار 16 جولائی 2017 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) ساتویں روشن خان اوپن سکواش چیمپئن شپ (کل) منگل سے پاکستان نیوی کے روشن خان، جہانگیر خان سکواش کمپلیکس، فلیٹ کلب پر شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

22 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ کیلئے 5 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کے فرحان محبوب کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن پاکستان ایئر فورس کے فرحان محبوب سیکنڈ سیڈ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 11:50:18